Chief Minister Balochistan Mir Abdul Quddoos Bezinjo & QDA development Authority presiding over the governing body meeting of QDA.

وزیراعلیٰ بلوچستان و چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس
۔ اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری۔
اجلاس میں گورننگ باڈی کے ممبران اراکین صوبائی اسمبلی کمشنر کوئٹہ ڈویژن ڈی جی کیو ڈی اے مزمل حسین ودیگر کی بھی شرکت ۔
اجلاس کو ڈی جی کیو ڈی اے کی ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ ۔
اجلاس میں کوئٹہ سبی روڈ پر مجوزہ کیو ڈی اے انکلیو ہاؤسنگ کے مجوزہ منصوبے کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی گئی۔
یہ منصوبہ 100 ایکڑ پر محیط 750 رہائشی پلاٹوں سیوک سینٹر اسکول پارک اسپتال اور دیگر جدید سہولتوں پر مشتمل ہوگا۔ اجلاس کو بریفنگ ۔
اجلاس میں سرکی روڈ پر واقع پرانی سبزی منڈی میں تجارتی بنیادوں پر 42 دکانوں کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری ۔
مذکورہ دکانوں کے مالکان نے دکانوں کی الاٹمنٹ کی رقم کی ادائیگی کردی ہے ۔ اجلاس کو بریفیگ۔
اجلاس میں کیو ڈی اے کی اراضی پر نجی سکول کی لیز کی توسیع کو مقامی نجی سکول میں غریب طلباء کیلئے سکالر شپ اور مستحق طلباء کے مفت داخلے کے ساتھ مشروط کرنے کا اصولی فیصلہ۔
اجلاس میں ہزار گنجی میں قائم 478 دوکانوں کو بقایا رقم کی ادائیگی کے لیے مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ ۔
اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی ٹرانسفر فیس این او سی اور دیگر متعلقہ امور کے حوالےسے ٹیکسوں میں مجوزہ اضافے کی منظوری ۔
اجلاس میں زرغون ہاوسنگ سکیم کوئٹہ کے خالی کمرشل پلاٹوں کے ریٹ اور رینٹ اسیسمنٹ کمیٹی کے تجویز کردہ بنیادی ریٹ پرائس کی بھی منظوری۔
ہم کوئٹہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ شہر کے بڑھتے ہوئے رہائشی مسائل کے حل کے لئے نئے منصوبے تجویز کرے ۔ وزیراعلیٰ
کیو ڈی اے کےطرز پر قائم ملک کے دیگر بڑے شہروں کے اداروں سے بھی تجاویز لی جائیں۔ وزیراعلیٰ
ایسے منصوبے سامنے لائے جائیں جو عہد حاضر سے ہم آہنگ ہو۔ وزیراعلیٰ۔
کوئی بھی ہاؤسنگ اسکیم بناتے وقت گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ۔
ہم کوئٹہ کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں ۔ وزیراعلیٰ ۔