Skip to main content
Government of Balochistan
Chief Minister of BalochistanGOVERNMENT OF BALOCHISTAN

CM Balochistan Media Talk

Balochistan Chief Minister Mir Abdul Qudoos Bezinjo talking to the media on the occasion of the inauguration of Mehrgarh Museum at Sariab Road Quetta .

28 September 2022

1 min read

Office of the Chief Minister

Visits and Events
28 September 20221 min readVisits and Events

Balochistan Chief Minister Mir Abdul Qudoos Bezinjo talking to the media on the occasion of the inauguration of Mehrgarh Museum at Sariab Road Quetta .

کوئٹہ۔ 28۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قومیں اپنی تاریخی ورثہ کی حفاظت کرتی ہے بلوچستان میں قدیم تہذیبوں کے آثار ملتے ہیں صوبے کی قدیم تہذیب یہاں کی تاریخی تہذیب و تمدن اور طرز زندگی کو نمایاں کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب روڈ پر مہر گڑھ میوزیم کوئٹہ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزراء کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ ، سردار عبدالرحمان کھیتران ، پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج،اراکین صوبائی اسمبلی مٹھا خان کاکڑ، اصغر خان ترین اور نصراللہ خان زیرے سمیت سیکریٹری کلچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہر گڑھ کی تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کی جاتی ہے جو 9000 سال پرانی ہے صوبے میں میوزیمز تعمیر کرنے کا مقصد قدیم ورثے اور تاریخی نوادرات کو محفوظ بنانا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میوزیمز کے تعمیراتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور آثار قدیمہ کو تحفظ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے انہوں سے اس موقع پر میوزیم کی ناقص تعمیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کی تعمیر میں ہونے والے نقائص دور کئے جائے انہوں نے اس موقع پر میوزیم کے مختلف حصوں کا معائنہ بھی کیا اور وہاں موجود قدیم نوادرات بھی دیکھی انہوں نے کہ عوام بھی اس میوزیم کا دورہ کریں تاکہ عوام صوبے کے تاریخی ورثے اور انمول نوادرات سے روشناس ہو سکیں۔

Share this update

For interviews, statements or further information, contact the Office of the Chief Minister. Please include your outlet and deadline in any request.