A Representative Delegation of Balochistan Physiotherapist Association is meeting with Chief Minister Balochistan Mir Abdul Qudoos Bezinjo. Provincial Ministers, Chief Secretary Balochistan and others are also present
کوئٹہ۔ 12 اکتوبر ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے دھرنے پر بیٹھے بلوچستان فزیوتھراپسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ایسوسی ایشن کے چیئرمین راشد رحمت کی قیادت میں یہاں ملاقات کی صوبائی وزراء، میر اسداللہ بلوچ، مبین خان خلجی، رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلیٰ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور جب سے ہم نے حکومت سنبھالی ہے ہم نے تمام دھرنوں اور احتجاجوں کا بات چیت کے ذریعے موثر خاتمہ کیا انہوں نے کہا کہ فزیوتھراپسٹس کے مسائل حل کئے جائیں گے اور ان کے لیے صحت سمیت دیگر محکموں میں مرحلہ وار آسامیاں تخلیق کی جائینگی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فزیوتھراپسٹس کی آسامیوں کی تخلیق سے متعلق سمری ارسال کی جائے وفد نے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کی